اسلام آباد(نیوزڈیسک)قیام پاکستان سے اب تک وزرائے اعظم اور صدور نے توشہ خانہ سے کتنے تحفے لیے؟ حکومت بتائے گی یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ایک ماہ میں جواب دینے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 26 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے اپنے آرڈر میں لکھا کہ پٹشنر کے مطابق 23 اپریل کو کابینہ ڈویژن کو اس متعلق معلومات کی فراہمی کی درخواست دی جس پر 28 اپریل کو کابینہ ڈویژن نے اپنے جواب میں کہا معلومات کلاسیفائیڈ ہیں نہیں دے سکتے جس کے بعد پٹشنر نے کابینہ ڈویژن کے فیصلے کے خلاف پاکستان انفارمیشن کمیشن نے اپیل سنی اور 29 جون کو کابینہ ڈویژن کو معلومات تک رسائی قانون کے تحت پٹشنر کو معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ ابوذر سلمان خان نیازی نے بطور پٹشنر پاکستان انفارمیشن کمیشن کے 29 جون کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔