اہم خبریں

یونان کشتی حادثہ تحقیقات ، بڑی پیشرفت،گرفتارانسانی اسمگلرزکےبینک اکاؤنٹس منجمد

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )یونان کشتی حادثہ تحقیقات کےحوالےسے بڑی پیشرفت،گرفتارانسانی اسمگلرزکےبینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے،، ایف آئی اے کا ملزمان کےخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کےتحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،حادثےمیں ملوث انسانی اسمگلرز کےشناختی کارڈ اورپاسپورٹس بھی منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا تاکہ ایئرپورٹس انچارج یقینی سکیں کہ کوئی بھی ایجنٹ بیرون ملک فرارنہ ہو سکے،لاہوراور فیصل آباد زون نےاب تک 5 انکوائریاں اور 149 مقدمات درج کیے،لاہور،فیصل آباد زون نےکشتی حادثےمیں ملوث 41 انسانی اسمگلرزگرفتارکیے۔

متعلقہ خبریں