اہم خبریں

رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

کراچی( اے بی این نیوز  )رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی، رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کئے جانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اس طرح کے اشتعال انگیز اسلاموفوبک عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عالمی برادری سمیت تمام مملکت اسلاموفوبیا،مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم ظاہر کرے،بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں