کراچی( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی سرگرم،شہر کے مختلف علاقوں میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کاانکروچمنٹ کے خلاف آپریشن، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عمران راجپوت کی جانب سےغیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں کیا گیا ،لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب پولی تھین بیگز کے خلاف کروائی کی گئی ،دکانوں میں رکھی پلاسٹک تھیلیاں ,شاپنگ بیگز ضبط کرلئے گی ، لیاقت آباد ڈویژن میں ڈاک خانہ کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف کاروائی روڈ اور فٹ پاتھ پر قاٸم تجاوزات کے خلاف کاروائی کی گئی ، سٹرکٹ ساوُتھ صدر ڈویژن میں اینٹی انکروچمنٹ کے، ایم، سی کی میر کرم علی تالپور روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی ۔















