اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ماہ موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، آفس آرڈر جاری کردیاگیا،اسلام آباد ہائیکورٹ میں 10 جولائی سے 10 ستمبر تک موسمِ گرما کی چھٹیاں ہوں گی، آفس آرڈر کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا شیڈول جاری کر دیا گیااسلام آباد ہائیکورٹ میں دو ماہ موسم گرما کی تعطیلات ہونگی،ہائیکورٹ میں 10 جولائی سے 10 ستمبر تک موسم گرما کی چھٹیاں ہونگی،موسم گرما کی تعطیلات کے دوران فاضل ججز کا شیڈول جاری کر دیا گیا چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری چھٹیوں میں مستقل دستیاب ہونگےدیگر چھ ججز مختلف اوقات میں مقدمات کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگے،تعطیلات کے دوران ہنگامی نوعیت کی درخواستیں دائر کی جا سکیں گی،ضمانت قبل اور بعد ازگرفتاری، بازیابی اور حکم امتناعی کی درخواستیں دائر کی جا سکیں گی،پیر سے جمعرات تک عدالتی اوقات صبح 09:30 بجے دن 1:30 بجے تک ہونگے،جمعہ کے روز عدالتی اوقات صبح 09:30 بجے سے دن بارہ بجے تک ہونگے،تعطیلات کے دوران دفتری اوقات صبح 09:30 بجے سے دن 3:30 بجے تک ہونگے،جمعے کے روز دفتری اوقات صبح 09:30 بجے سے دن 12:30 بجے تک ہونگے۔
















