اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کو قرض فراہمی کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکا اجلاس 12 جولائی کو ہوگا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تین ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ طے پایا تھا،،ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری کی جائے گی،، پاکستان کو دی جانے والی پہلی قسط کا حجم ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر ہوگا۔















