اہم خبریں

شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں عوام کا تعاون درکار ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (اے بی این نیوز    )میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی گزری میں آمد،پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی، نجیب ولی، نعمان بروہی اور دیگر بھی میئر کراچی کے ہمراہ،پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے مئیر کراچی کا استقبال کیامئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کارکنان سے عید ملےگزری کے مکینوں نے عید کے دنوں میں بروقت آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور شاندار کام پر میئر کراچی کا شکریہ ادا کیا اس مو قع پر میئر کراچی میئر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم ملکر اس شہر کی خدمت کرینگے۔شہر کی عوام کے تعاون سے مزید اچھا کام کرینگے،شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں عوام کا تعاون درکار ہے،گزشتہ پانچ روز میں الحمداللہ بہت آلائشوں سے متعلق اچھا کام ہوا۔

متعلقہ خبریں