کراچی( اے بی این نیوز ) شہر قائد میں بجلی کا بحران شدید، لوڈشیدنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک جاپہنچا،کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک جاپہنچا۔ادھر ملیر میں لوڈشیڈنگ کے مارے عوام سڑکوں پر نکل آئے، نیشنل ہائی وے بلاک کردی۔عوام نے کےالیکٹرک کے دفتر کے باہر بھی احتجاج کیا۔ اہل شہر نے کہا کہ عید کے دن بھی ہمیں بجلی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے،حالانکہ حکومت نے کہا تھا کہ عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی لیکن ابھی تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے















