رحیم یارخان (نیوزڈیسک) رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ، 6 ڈاکو ہلاک ، 28 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن 3 ماہ سے جاری ہے جس میں اب تک 6 ڈاکو ہلاک جبکہ 28 سے زائد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس کے سامنے اب تک 5 ڈاکوؤں نے
پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال ہیں۔ دوسری طرف پولیس نے بھونگ کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے دوران 1 ڈاکو کو ہلاک اور 1 کو زخمی کر دیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او بھونگ کی گاڑی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی تھی جس پر جوابی کارروائی میں ڈاکو مارا گیا۔ہلاک ڈاکو کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی ہے۔















