اسلام آباد (اے بی این نیوز)سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کے دوسرے روز بھی آلائشیں تلف کرنے کے لئے صفائی آپریشن تیزی سے جاری ہے،مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے شہر کو چار مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، 2500 سے زائد عملہ اور 150 سے زائد مختلف اقسام کی جدید گاڑیاں فیلڈ میں موجود ہیں،عیدالاضحی کے موقع پر متعلقہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں،عیدالاضحی کے پہلے روز اسلام آباد شہر میں مجموعی طور پر 94 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں کی قربانی کی گئی،عیدالاضحی کے پہلے روز تقریباً 52 ہزار چھوٹے جبکہ 42 ہزار بڑے جانور قربان کئے گئے،عید کے پہلے روز تلف کی گئی آلائشوں کا کل وزن تقریباً 1676.552 ٹن بنتا ہے ،آلائشیں تلف کرنے کے لئے 45 مختلف مقامات پر 97 سے زائد گڑھے بھی کھودے گئے، سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق تمام گڑھے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کھودے گئے،صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لئے شہر میں دو ایمر جنسی سیل بھی قائم کئے گئے ہیں،ایمر جنسی سیل شعبہ سینی ٹیشن کے مرکزی دفتر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،جانوروں کی آلائشیں تلف کرنے کے لئے شہریوں میں بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک بیگز بھی تقسیم کئے گئے ،بائیو ڈیگریڈ ایبل پلاسٹک بیگز شہری اور دیہاتی رہائشی علاقوں میں تقسیم کئے گئے ہیں ،سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کردئیے گئے ہیں،شہری جانوروں کی آلائشیں اٹھوانے کے لئے 1334 یا 9213908 پر رابطہ کرسکتے ہیں، عیدالاضحی کے پہلے روز مجموعی طور پر 80 شکایات موصول ہوئیں،موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے، سی ڈی اے انتظامیہ کی شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے،جانوروں کی آلائشیں اور اوجھڑیاں وغیرہ مختص جگہوں پر ہی تلف کریں، صفائی ایکشن پلان عیدالاضحی کے تیسرے دن بھی جاری رہے گا۔















