لاہور ( اے بی این نیوز )آزادکشمیر گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کئے جا رہے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹوئٹ میں امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کو عید کی مبارباد دیت ہوئے اپنے پیغام میں کہ اکہ عید الاضحٰی کے اس پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آج کے اس مقدس دن حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اللہ کی بارگاہ میں تسلیم ورضا کا اظہار کرتے ہوئے قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی۔ یہ عمل اللہ تعالٰی کو اتنا پسند آیا کہ اسے قیامت تک کے لیے اُمتِ محمدﷺ کے لئے بطورعبادت لازم قرار دے دیا۔ یاد رکھیں! قربانی ایک رسم نہیں بلکہ ایک عالمگیر جذبہ ہے ۔قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد اعلی مقاصد کے حصول کے لئے اپنی متاع حیات کو اللہ کے راستہ میں قربان کرنا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔میں اس پر مسرت موقع پر اہلیان پاکستان اور پوری دنیا کے تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے پر خلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ عزو جل سے دعا گو ہوں کہ وہ ، پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور ہم سب کے اعمال صالحہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین دوسری جانب صوبائی دارالحکومتوں کے مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں جن میں ملک میں امن و امان اور خوشحالی کے لئے خاص دعائیں کی جا رہی ہیں۔آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام آزادکشمیر میں عیدالاضحی کا سب سے بڑا اجتماع ،سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور خواجہ فاروق احمد شریک ہوئے ۔ ملکی سلامتی ، تحریک آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔سابق وزراء حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی، چوہدری شہزاد احمد،میئر مظفرآباد پیر سکندر گیلانی، سابق امیدوار اسمبلی سردار مختیار احمد عباسی ،نماز عید کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ افواج پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس کی طرف سے پاکستانی عوام کو عید مبارک۔ عید الاضحی ہمیں امن، اتحاد، یگانگت اور نوع انسانی کیلئے بے لوث قربانی کا درس دیتی ہے۔ آج کا دن شہداء پاکستان کی وطن عزیز کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنے اور ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ یہ شہداء وطن ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔نمازِ عید کے اجتماعات کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی نفری بھی تعینات ہے۔لاہور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کر رہے ہیں۔















