اہم خبریں

آرمی کورٹس میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق 7 رکنی لارجر بینچ بھی ٹوٹ گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق کیس کی سماعت ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے ۔ جسٹس اعجالاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عاٸشہ ملک بینچ کا حصہ،وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ میں شامل ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔اٹارنی جنرل نے روسٹروم پر آ کر بینچ کے حوالے سے وفاقی حکومت کی ہدایات سے آگاہ کیا۔وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ کا بینچ میں شامل ہونے پر اعتراض اٹھا دیاایک درخواست گزار جسٹس منصور علی شاہ کے رشتہ دار ہیں۔اس لئے ان کے کندکٹ پر اثر پڑ سکتا ہے ،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی خواہش پر بینچ نہیں بن سکتے،آپ کس بات پر اس عدالت کے معزز جج پر پر اعتراض اٹھا رہے ہیں،میں نے تو پہلے ہی دن کہا تھا کہ کسی کو کوئی اعتراض ہے تو بتا دیں ، اٹارنی جنرل کے اعتراض پر جسٹس منصور علی شاہ نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا، فوجی عدالتوں میں سویلین کیخلاف ٹرائل سے متعلق 7 رکنی لارجر بینچ بھی ٹوٹ گیا

متعلقہ خبریں