اسلام آباد(اے بی این نیوز) جاپانی حکومت کا پاکستان کو2 عشاریہ چار ملین ڈالرکی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان، ذرائع کے مطابق جاپان ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اسکالرشپ پروگرام (جے ڈی ایس) برائے سال 2023 کیلئے پاکستان کو 2.4 ملین ڈالرکی گرانٹ فراہم کرے گا۔ پاکستان اور جاپانی حکومت کے درمیان ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اسکالرشپ پروگرام کیلئے گرانٹ کامعاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے درمیان جے ڈی ایس) 2023 کے حوالے سے نوٹوں کے تبادلے اور گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں ہوئی۔گرانٹ کے تحت فیڈرل سول سروس افسران کو جاپان کی یونیورسٹیوں میں ڈاکٹریٹ پروگرام کیلئے وظائف دیئے جائیں گے۔















