پشاور(اے بی این نیوز )خیبر کے تھانہ باڑہ کیمت خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔















