اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نئے مالی سال کا بجٹ کل شام قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،، بجٹ کا حجم 14 ہزار 550 ارب روپے تجویز کیا جا رہا ہے،،مالی خسارہ جی ڈی پی کا 7 اعشاریہ7 فی صد تجویز،ترقیاتی بجٹ 2ہزار 500ارب روپے جبکہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار 150ارب روپے رکھنے جانے کاامکان،، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9ہزار 200 ارب روپے اور نان ٹیکس ریونیو 2ہزار 800 ارب روپے مختص کیا جائے گا،قرض اور سود کی ادائیگیوں کیلئے 7ہزار 300ارب روپےجبکہ دفاع کیلئے ایک ہزار 800ارب روپے رکھے جائیں گے،ترقی کا ہدف 3اعشاریہ 5فیصد رکھا جائے گا۔















