اہم خبریں

نذیر احمد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے

گلگت(اے بی این نیوز     )نذیر احمد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کے بلا مقابلہ سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔نئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ سے جاوید منوا چیئرمین پینل نے حلف لیا، سابق سپیکر سید امجد زیدی کے خلاف آج عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی تھی، ایوان میں قرارداد کے حق میں 21 ووٹ پڑے ایک ووٹ مخالفت میں پڑا۔حکومت اور اس کے اتحادی اراکین اسمبلی نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا جس کے بعد نذیر احمد ایڈووکیٹ گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے۔

متعلقہ خبریں