اہم خبریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )محکمہ موسمیات کےمطابق بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی اورجنوبی پنجاب ،بالائی خیبر پختونحوا،شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم پنجاب اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں سینتالیس جبکہ سبی چھیالیس جیکب آبادپینتالیس ،موہنجوداڑو اورنواب شاہ میں تینتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں