لاہور ( اے بی این نیوز )سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رہائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پہلی ملاقات کی ہے، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال سمیت گرفتار پارٹی رہنما اور کارکنوں کی بازیابی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بدھ کے روز عمران خان سے ملاقات کے لیے زمان پارک لاہور پہنچے۔عدالتی حکم پر جیل سے رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کی جانب سے سیاسی صورتحال پر خصوصی بات چیت کی گئی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی جبکہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی ملاقات میں موجود تھی۔لیگل ٹیم کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے حوالےسے قانونی مشاورت کی گئی۔















