اہم خبریں

اگر آپ نے میرے خلاف کیس بنانا ہی ہے تو کم از کم اسے منطقی اور اصلی رکھیں،زلفی بخاری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )اگر آپ نے میرے خلاف کیس بنانا ہی ہے تو کم از کم اسے منطقی اور اصلی رکھیں،ایف آئی آر میں مجھے نامزد کیا گیا ہے جبکہ میں نے گھڑی کو کبھی نہ دیکھا اور نہ ہی فروخت کیا، میں نے میڈیا پر دفاع کیا ہے کیونکہ عمران خان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،کاش میں نے گھڑی دیکھی ہوتی یا اس کے بارے میں جانتا تو میں خود اسے خرید سکتا، پوری رپورٹ ایک مایوس کن، گھٹیا اور بچگانہ حرکت ہے،توشہ خانہ کیس میں مشیر برائے انٹرنیشنل میڈیا ٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف زلفی بخاری کا اپنے اوپر درج ایف آئی آر پر ردعمل،انہوں نے کہا کہ گھڑی کا ڈیلر اپنے اوپر دباؤ کی وجہ سے مہینوں پہلے ملک سے فرار ہو گیا تھا، کسی اور نے جا کر اسے رجسٹر کرایا، کیونکہ وہ مزید دباؤ برداشت نہیں کر سکتا تھا،یہ وہ چیزیں ہیں جو ہم نے ان دنوں صرف فاشسٹ جمہوریہ پاکستان میں دیکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں