اہم خبریں

مستقبل میں مضبوط ڈیجیٹل سسٹم کے بغیر مضبوط معیشت ممکن نہیں ہوگی، احسن اقبال

اسلام ااباد ( اے بی این نیوز  )معاشی بحران موجودہ حکومت کو ورثے میں ملا تھا،بجلی بحران ختم کیا دہشتگردی ختم کی معاشی بحران ختم کیا ،2013 سے 2018 تک معیشت کو بہتر کیا گیا اور اس کے بعد معیشت دوبارہ خراب ہوگئی،ہمیں برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے جلد از جلد اقدامات کرنا ہوگا،انڈسٹری ایگریکلچر مائننگ اور مین پاور میں ایکسپورٹ بڑھا سکتے ہیں ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت کی ترجیحات ڈیجیٹل پاکستان ہے ،مستقبل میں مضبوط ڈیجیٹل سسٹم کے بغیر مضبوط معیشت ممکن نہیں ہوگیملک میں ڈیجیٹل انقلاب لیکر آنا ہے مضبوط ڈیجیٹل سسٹم کیلئے انٹرنیٹ فار آل کا منصوبہ کا رہے ہیںنیشنل سینٹر فار کنٹم کمپیوٹر کا پروگرام لارہے ہیں،ہماری تیسری ترجیح کلائمیٹ کا شعبہ ہے،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید چیلنجز ہیں،ہم نے واٹر اور فوڈ سیکورٹی پر توجہ دینا ہو گیہم اپنی زراعت کو ٹیکنالوجی سے منسلک کریں گے،ہمیں زراعت کے فروغ کیلئے گرین ریولیوشن کی ضرورت ہے، چھوٹے کسانوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،حکومت سیلاب سے بچنے کیلئے 4 سو ملین ڈالر کا منصوبہ بلوچستان میں شروع کر رہی ہے،خطرہ ہے دنیا میں تیل کی قیمتیں دوبارہ 100 ڈالر فی بیرل نہ چلی جائیں، انرجی کنزرویشن پالیسی پر بھی عملدرآمد کیا جائے گاامید ہے اب صوبائی حکومتی بھی انرجی کنزرویشن پالیسی پر عملدرآمد کریں گی، رات کو 12 بجے تک تجارتی مراکز کھلے رکھنا افورڈ نہین کر سکتے،توانائی کا کوئی منصوبہ امپورٹڈ فیول پر نہیں لگایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں