اسلام آباد (اے بی این نیوز )آئندہ بجٹ میں سبسڈیز کی مد میں بھاری رقم رکھنے کی تجویز،فوڈ سکیورٹی کیلئے 55 ارب کی سبسڈی رکھنے کی تجویز،یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیا کیلئے 30 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، بجٹ میں رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 5 ارب روپے بھی رکھے جائیں گے،،گلگت بلتستان کو گندم کی فراہمی کیلئے 10.5 ارب کی سبسڈی کی تجویز،پاسکو کو گندم کی فراہمی کیلئے 10 ارب کی سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ،بجٹ میں پٹرولیم سیکٹر کیلئے 53.6 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔















