بغداد(اے بی این نیوز )وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی عراقی وزیر داخلہ اور سربراہ اسلامی سپریم کونسل کے ساتھ ملاقات،عوامی تعلقات میں اضافے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق ، پاکستانی زائرین اور تاجر برادری کیلئے عراقی ویزے میں آسانی پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا،بلاول بھٹو زرداری کی شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پرحاضری،وزیرخارجہ کیلئے مزار کی نئی جالی کو خصوصی طور پرکھولاگیا،بلاول بھٹو کی مزار پر فاتحہ خوانی، چادر بھی چڑھائی،سجادہ نشین نے بلاول بھٹو کو مزار کے مختلف حصوں کادورہ کرایا۔















