اہم خبریں

کراچی، پورٹ قاسم کے قریب 2 خاکروب گٹر میں ہلاک

کراچی (  اے بی این نیوز  ) پورٹ قاسم کے قریب دو خاکروب گٹر میں ہلاک ہوگئے۔ خاکروبوں کو حفاظتی سامان کے بغیر گٹر میں اترنا پڑا تھا۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں خاکروب بھائیوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی کمپنی کی جانب سے خاکروبوں کو گٹر میں صفائی کے لیے اتارا گیا تھا جن کے پاس کوئی حفاظتی سامان نہیں تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا اگر ورثا کسی کے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہیں گے تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں