لاہور (نیوز ڈیسک)عوام کو مشکلات کا سامنا ،ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کیخلاف درخواست دائر ، رجسٹریشن معطل کرنے کی استدعا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کیخلاف درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سستا علاج عوام کا بنیادی حق ہے لیکن ڈاکٹرز نے غیر قانونی طور پر ہڑتال کردی ہےجس سے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،عدالت سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن معطل کرنے کی استدعا کردی گئی۔















