اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی اجلاس 5 جون کو طلب کر لیا ،اقتصادی رابطہ کمیٹی 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی،این ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤسز کیلئے ریلیف کے سامان کی خریداری کیلئے 12 ارب روپے کی منظوری کا امکان،وزارت خزانہ کیلئے 9 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے،حیدر آباد سکھر موٹروے کیلئے ساڑھے 9 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی کے اجراء کی منظوری کا امکان ممکن ہے،وزارت صحت کی نئی 54 ادویات کی قیمتوں کے تعین کی سمری زیر غور آئیگی،وزارت اطلاعات کی 2 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان،وزارت داخلہ کی 47 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ پر غور ہوگا،فرنٹئیر کانسٹیبلری کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری کا امکان،ہوا بازی ڈویژن کیلئے 83 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔















