اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس کوئی آپشن ’بی‘ نہیں ہے، آئی ایم ایف آخری آپشن ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جو آپشن ’بی‘ کی بات کرتے ہیں وہ غلط بات کرتے ہیں، جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب آئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی عزت کرتا ہوں، انہوں نے سیاسی کیریئر میں بڑی مدد کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر میں نے ان کو پرائیویٹ میں جواب دیا ہے، اسلام آباد میں ان سے ملاقات کروں گا۔















