اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز کیس سماعت کے لیے مقرر ۔ سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا ۔۔ پانامہ پیپرز میں 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کے لیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے ۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا ۔۔ جسٹس امین الدین خان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے ۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔۔ امیر جماعت اسلامی نے 2016 میں پانامہ پیپرز میں سامنے آئے 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی ۔















