اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سنگا پور ہو یا جاپان گرتی معیشت کے باوجود ترقی کی،میں نے خیبر پختونخوا میں 6 بجٹ پیش کیے،جب میں وزیر خزانہ بنا تو 71 ارب کا قرضہ تھا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحقنےاقراء یونیورسٹی کے پائنیر فیسٹول سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میں نے بطور وزیر خزانہ کے پی کے صوبے کو قرض فری کر دیاآج پھر خیبر پختونخوا پر ایک ہزار ارب کا قرضہ ہے،پورا ملک نااہل پارٹیوں کی وجہ سے قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہے،نااہل ٹولے کی وجہ سے ملک پر 66 ہزار ارب کا قرضہ ہےیہاں وسائل اور مسائل کا ادراک نہیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معیشت بدحالی کے باوجود مدینہ میں مارکیٹ کی بنیاد رکھی،آج ہمیں اپنے ملک میں بین الاقوامی منڈی کو فروغ دینا ہوگا۔















