اہم خبریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شمالی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی،پی پی پی چیئرمیننے حملے میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکار کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا اور انہوں نے شہید اہلکار کو خراج عقیدتپیش کرتے ہو ئے شہید کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے، متعلقہ حکام حملے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے،پاکستان اپنی سرزمین سے پولیو وائرس کے ساتھ ساتھ انسدادِ پولیو مہم کے خلاف سرگرم عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں