اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف 9 سے 10 مئی کے دوران سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی ذمہ دار ہے ،وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی

پشاور(اے بی این نیوز    )وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 9 سے 10 مئی کے دوران سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی ذمہ دار ہے، ریڈیو پاکستان پشاور کو شدید نقصان پہنچایا گیایہ کام صرف پاکستان کے دشمن ہی کرسکتے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نیشنل براڈ کاسٹر اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں ریڈیو پاکستان کی جلی ہوئی عمارت کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر مملکت برائے تخفیف غربت نےاس موقع پر نقصانات کا جائزہ لیا ۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ریڈیوپاکستان ایک قومی اثاثہ ہے تاریخی اثاثہ جات یہاں پر تھے،یہ تاریخی اہمیت کی حامل عمارت ہے ۔عمران خان اور ان کے لیڈر بتائیں کہ ریڈیو پاکستان پشاور کو نقصان پہنچا کر کیا ملا ؟ریڈیو پاکستان پشاور کے گیٹ کو پی ٹی آئی کے کارکن نے 9 ہزار پر بیچاشرپسندوں کے ہاتھ جو آیا وہ اپنے ساتھ لےعمران خان کو اس پر ندامت نہیں ہے ،عمران خان کو جیلوں میں قید ورکرز نہیں بلکہ اپنے بچے یاد ارہے ہیں عمران خان نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی اور دورے کی بات کی لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ انہوں نے جیل میں بند کارکنوں سے ملاقات کی کبھی بات نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ قربانی دی ہےپی ٹی آئی کے لوگ ایک دن جیل میں نہیں گزار سکتے ہیں4 ہزار سے زائد دن اصف علی زرداری نے اور فریال تالپور نے سخت موسم سمیت تقریباً 170 دن جیلوں میں گزارے وفاقی حکومت سے یہ مطالبہ ہے کہ سرکاری اور نجی کو نقصان پہنچانے میں ملوث افراد سے ہی نقصانات کی وصولی کی جائے،فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان تو چور اور ڈاکو سے مذاکرات کے لئے تیار نہیں،اس نے پہلے غیر ذمہ دار کمیٹی بنائی تھی عمران نیازی کی ہٹ دھرمی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان الیکشن پر مذاکرات ناکام رہے اس پارٹی سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے جس کی قیادت 9-10 مئی کی توڑ پھوڑ اور دفاعی تنصیبات پر حملوں میں براہ راست ملوث تھی۔

متعلقہ خبریں