اوکاڑہ(نیوزڈیسک) اراضی تنازعہ ،پنچائت سے واپسی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ واقعہ اوکاڑہ کے تھانہ حویلی لکھاکی حدودمیں پیش آیا ،جس میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، بحق ہونےوالوں میں ممتازاورکنیزفاطمہ شامل ہیں،میاں بیوی قریبی گاؤں سےپنچایت سےواپس آرہےتھے۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی کوزمین کےتنازع پرقتل کیاگیا،ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔















