کراچی(اے بی این نیوز)میئر کراچی کا انتخاب 15 جون کو شو آف ہینڈ سے ہو گا۔ ریٹرننگ افسر 15 جون کو صبح 8 بجے سے 5 بجے کے درمیان اجلاس بلائے گا، جس وقت ریٹرننگ افسراجلاس بلائےمقررہ وقت میں تمام یوسی چیئرمین ایوان میں موجود ہوں گے۔مقرر کردہ مخصوص وقت میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے ہاتھ اٹھا کر ووٹ دیا جا سکے گا، جو یو سی چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین حلف نہیں اٹھا سکے وہ ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔















