اہم خبریں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کی نوید سنا دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ حکومت معاشی چیلنجز پر قابو پانے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت عوام کو سہارا دینے اور ملک میں معاشی ترقی کے لیے کاروبار دوست بجٹ فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کے وفد نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور اس موقع پر نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالہ سے تجاویزاورسفارشات کاجائزہ لیا گیا۔وفد کے شرکا نے وزیر خزانہ کو تعمیراتی صنعت کو درپیش مسائل اورچیلنجز سے آگاہ کیا اور آئندہ وفاقی بجٹ کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔وفد نے معاشی چیلنجز پر قابو پانے اور ملک میں اقتصادی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں میں تعاون کا یقین بھی دلایا۔وزیر خزانہ نے وفد کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت معاشی چیلنجز پر قابو پانے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں