اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے یہ تصویر نوشہرہ کے آئل ڈیپو میں آگ لگنے کی ہے، اپنے ناقابلِ معافی جرائم پر ان سے معافی مانگو جن کے بچوں کو گمراہ کیا۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر شدید ردعمل ہوئے کہا کہ جھوٹے یہ تصویر نوشہرہ کے آئل ڈیپو میں آگ لگنے کی ہے،19 سال سے لوگوں کو جھوٹی تصویروں ،مصنوعی بیانیے سے بیوقوف بنا بنا کر لوگوں کو ملک دشمنی، دہشت گردی سکھائی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی انا کی تسکین کیلئے اب دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر رات کو کامیڈی شو لگایا کرو۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ناقابلِ معافی جرائم پر ان سے معافی مانگو جن کے بچوں کو گمراہ کر کے تم نے آزمائش میں ڈالا ہے، شہداء اور غازیوں کے خاندانوں سے معافی مانگو جن کے دل تم نےزخمی کئے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حقوق کی خلاف ورزی معاف نہیں فرماتا۔















