اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک ہفتے کے دورے پر تھائی لینڈ روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن تنظیمی دورے پر تھائی لینڈ گئے ہیں جہاں وہ علماء اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے، مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار بھی مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ ہیں، مولانا فضل الرحمٰن دو جون کووطن واپس پہنچیں گے۔