پشاور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف میں پارٹی چھوڑنے کے لئے گروپ بندی شروع ہوگئی۔ذرائع کے مطابقپارٹی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ ملکر اپنا گروپ بنا لیا جب کہ دوسرے گروپ کی قیادت سابق گورنر شاہ فرمان اور پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری عاطف خان پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دونوں گروہ پارٹی رہنماؤں اور ارکنان سے رابطوں میں ہیں، پرویز خٹک کا گروپ اب تک 12 ایم این اے اور 15 ایم پی سے رابطے کر چکا ہے۔ذرائع کے مطابق کہ خیبر پختونخوا کی سیاست میں 72 گھنٹے اہم ہیں، پرویز خٹک کے علاوہ اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی بھی پارٹی چھوڑنے کی مشاورت کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا سے بیک وقت کئی ارکان اکھٹے پارٹی چھوڑنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔















