اہم خبریں

مراد سعید کو عمران خان نے چھپایا ہوا ہے، فیصل وائوڈا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سابق رہنمافیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج لوگ اپنی جان بچانے کےلیے عمران خان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں،نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاست کو شہداء کی قبر تک لے جانے پر مذاکرات کا دروازہ بند ہو گیا ہے، مذاکرات کا دروازہ بند کرکے چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج لوگ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار تھے۔انہوں نے کہا کہ جو بڑے نام آرہے ہیں وہ عمران خان کی جگہ لینا چاہتے تھے۔ عمران خان کے بیان کے بعد سے مراد سعید کی جان و مال کی ذمہ داری عمران خان پر آگئی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مراد سعید کو چھپایا ہوا ہے، عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں، لیکن غلطی کرگئے۔ دوسرا سازشی کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کا حصہ نہیں بن رہے۔

متعلقہ خبریں