لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کےلیے 7 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔عمران خان کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر اور حلیم عادل شیخ شامل ہیں۔عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر بھی پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔خیال رہے کہ ایک روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کی تھی۔















