اہم خبریں

جھنگ میں غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو جلا کر قتل کردیا

جھنگ(نیوزڈیسک)جھنگ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک شخص نے بیٹی کو آگ لگا کر قتل کردیا، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔قتل میں لڑکی کا سگا بھائی بھی ملوث نکلا، پولیس نے مقتولہ کے باپ اور بھائی سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز بستی ڈب میں معصومہ بی بی کو باپ نے اپنے بیٹے بیٹیوں کے ساتھ مل کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لڑکی نے تشویشناک حالت میں بیان دیا تھا کہ اُسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلایا، بعد میں لڑکی دم توڑ گئی تھی،جھنگ میں مبینہ طور پر پسند کی دوسری شادی کی خواہش پر قتل کی جانے والی لڑکی کو پوسٹ مارٹم کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں