اہم خبریں

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک،طارق عبدا للہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک اوطارق عبداللہ نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کردیا،ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر ملک اورطارق عبداللہ نے کہاکہ نو مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،نومئی کے واقعات سے ہمارے دلوں کوٹھیس پہنچی،واضح رہے کہ ڈاکٹر اختر ملک پی پی 219 سے پی ٹی آئی کے دو مرتبہ ایم پی اے رہ چکے ہیں۔عثمان بزدار حکومت میں انہیں وزیر توانائی بنایا گیا تھا.

متعلقہ خبریں