لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 150 روپے سستا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق نئی گندم کے آنے کی وجہ سے مارکیٹ کی قیمتوں میں استحکام آیا جس کی وجہ سے آٹا سستا ہوا ہے۔نئی گندم آنے سے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 150 روپے سستا ہواہے جس کے بعد کے تھیلے کی قیمت 2800 سے کم ہو کر 2650 روپے ہوگئی ۔ڈیلرزکے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 75 روپے کم ہوکر 1325 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔















