مظفر آباد (اے بی این نیوز )بھارت جی 20 اجلاس کے ذریعے دنیا کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دینا چاہتا ہے، سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق کی اے بی این نیوز سے گفتگو،انہون نے کہا کہ چین اور دیگر ممالک نے شرکت سے انکار کرکے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کردیا، سابق وزیرفرزانہ یعقوب نے کہا بھارت کشمیر یوں پر مظالم کے پہاڑتوڑرہا ہے، کانفرنس میں اسے ناکامی ہوگی،بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا،،کشمیر میں بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی بڑا المیہ ہے،،، مسئلہ کشمیر پر سفارتکاری کی ضرورت ہے۔
