جموں(نیوز ڈیسک) فاشسٹ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا،خفاظتی اقدامات کے پیش نظر مقبوضہ جموں کشمیر میں غیرقانونی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، مقبوضہ وادی کشمیر کو فوجی قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ،ظالم بھارتی فوج کی طرف سے گھر گھر تلاشی اور چھاپے مارے جانے لگے۔بھارت کے اس طرز عمل کے پیش نظر حریت کانفرنس کا جی 20اجلاس کے دوران مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ جی 20 اجلاس کا انعقاد 22 مئی کو ہوگا۔
