لاہور(نیوزڈیسک)ق لیگ کےچیف آگنائزر چوہدری سرورنے کہاہے کہ جو کام بھارت اور دہشت گرد نہیں کر سکے وہ چند شرپسندوں نے کر دکھایا، اس کام سے سب کے سرشرم سے جھک گئے ہیں،مسلم لیگ ہاؤس سے لاہور پریس کلب تک پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کےچیف آگنائزر چوہدری سرورنے کہا کہ جو کام بھارت اور دہشت گرد نہیں کر سکے وہ چند شرپسندوں نے کر دکھایا، اس کام سے سب کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔















