اہم خبریں

عسکری تنصیبات اور ریاستی املاک پر حملہ کرنے والوں کو کو عبرت کا نشانہ بنانا چاہئے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، عسکری تنصیبات اور ریاستی املاک پر حملہ کرنے والوں کو کو عبرت کا نشانہ بنانا چاہئے، شرپسندوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، ریاست کی پروٹیکشن اور ریاست کی رٹ کو قائم کرنا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں،ریاست کے تین ستون پارلیمنٹ، ایگزیکٹوز اور جوڈیشری ہیں، تینوں ستونوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کی جائے،آج زمان پارک مسلح جتھوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے، پنجاب حکومت نے تمام شواہد فراہم کر دیئے ہیں، مسلح جتھوں کو اکسانے کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے، وفا قی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مراد سعید کی ویڈیو پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر ہے جس میں کہہ رہے ہیں کہ جو جگہیں بتائی تھیں وہاں پہنچ جائیں، عمران خان گرفتار ہو گیا ہے، یہ جگہیں کس نے دکھائی تھیں؟ویڈیو میں کہتے ہیں کہ جی ایچ کیو پہنچ جاؤ جس طرح دکھایا تھا، عمران خان نے عدالت کے اندر سے ویڈیو پیغام جاری کیا کہ اگر مجھے دوبارہ گرفتار کیا تو 9 مئی سے بڑھ کر ردعمل آئے گا، وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے کہ کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ ہو، اس ضمن میں ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے، کسی مجرم کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، پولیس فورس ہمارے تحفظ کے لئے کھڑی ہوتی ہے، عمران خان کبھی ان پر پٹرول بموں سے حملے کرواتے ہیں اور کبھی ان کی گاڑیاں نذر آتش کی جاتی ہیں، پولیس کے لئے عمران خان غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں،پولیس ہمارے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کھڑی رہتی ہے، عمران خان اپنی ہی لاءانفورسمنٹ ایجنسیوں، ریاستی تنصیبات اور بچوں اور مریضوں پر حملہ آور ہیں،ہمارے وزیراعظم کو جب غلط فیصلے پر گھر بھیجا گیا تو اس وقت کون سی تنصیبات جلی تھی؟ کون سے ہسپتال اور میٹرو کو آگ لگی تھی؟ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا،نواز شریف تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم تھے، عمران خان کی طرح سلیکٹ ہو کر کرسی پر مسلط نہیں ہوئے تھے، عمران خان نے نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کے لئے قومی خزانے کے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا، عمران خان نے القادر ٹرسٹ اپنے اور اپنی اہلیہ کے نام رجسٹر کروایا، کس قانون کے تحت انہوں نے یہ کام کیا؟ اس موقع پر میڈیا کو عمران خان کے دھمکی آمیز بیانات پر مبنی ویڈیو بھی میڈیا کو دکھائی گئی۔

متعلقہ خبریں