اہم خبریں

دو درجن سے زائد پی ٹی آئی راہنما جن میں مرکزی قیادت بھی شامل ہے پارٹی کو خیر آباد کہہ سکتے ہیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی پرتشدد واقعات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ اور جی ایچ کیو پر کے سامنے احتجاج کے واقعات پر جوڈیشل انکوائری کرانے کا کہا ہے۔موجودہ سیاسی صورتحال میں تحریک انصاف کے اندر ایک گروپ بننے کی اطلاعات ہیں جس میں دو درجن کے قریب ارکان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرسکتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ان دو درجن ارکان میں سے مرکزی قیادت بھی شامل ہے اور آنے والے دنوں میں مبینہ طور پر عمران اسماعیل، فواد چوہدری، غلام سرور خان بھی پارٹی سے کنارہ کشی یا خاموشی اختیار کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ مبینہ طور پر افتخار درانی، شہرام ترکئی، مشتاق غنی، صالح محمد خان، شہریار آفریدی ،پرویز خٹکبھی پارٹی چھوڑنے کا دباو کی اطلاعات ہیں۔ اس کےعلاوہ اور بھی اراکین پی ٹی آئی کے رویہ کی وجہ سے نالاں ہیں اور ان کو عمران خان سے شکایات ہیں۔

متعلقہ خبریں