اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے 190 ملین پائونڈ کی کرپشن کی ہے، قومی املاک اور حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والے کو ضمانتیں کیوں دی جا رہی ہے؟نظریہ ضرورت کے تحت عمران خان کو ضمانتیں دی جا رہی ہیں تو چھوٹے مجرموں کا کیا قصور ہے، جسٹس منیر، ذوالفقار علی بھٹو کیس اور میاں نواز شریف کے خلاف کیسز کی طرح نظریہ ضرورت کی تاریخ کو نہ دہرائیں، ریاست کی عملداری قائم نہ رہے تو غدر مچے گا اور اس سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا، دہشت گردی کے مسئلہ پر کوئی رعایت نہیں ہو گی، ملک میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں، روسی تیل کی درآمد سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی، 10 سے 14 ارب ڈالر کی لاگت سے نئی ریفائنری قائم کریں گے۔ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ہمارا پورا پروگرام ایک ارب ڈالر کا ہے جبکہ عمران خان نے 190 ملین پائونڈ کی کرپشن کی ہے، برطانیہ میں اکنامک کرائمز ایکٹ کے تحت چوری کا پیسہ، کالا دھن اور ایسی آمدنی جس کا حساب نہ دیا جا سکے وہ اس حکومت کو واپس کر دی جاتی ہے جہاں سے یہ لائی گئی ہو، اسی قانون کے تحت بحریہ ٹائون کے ملک ریاض کے 190 ملین پائونڈ نیشنل کرائم ایجنسی نے پکڑ لئے اور یہ پیسہ پاکستان کے قومی خزانہ میں جمع ہونا چاہئے تھا لیکن ریاست مدینہ اور صادق و امین ہونے کے دعویدار نے یہ فیصلہ کیا کہ یہ پیسہ سرکاری خزانہ میں نہیں ملک ریاض کے اکائونٹ میں جمع کرایا جائے گا، اب یہ کہتے ہیں کہ ہم نے سپریم کورٹ میں ملک ریاض کے اکائونٹ میں یہ پیسے جمع کرائے ہیں، ریاست مدینہ کا دعویدار عوام سے حقائق چھپا رہا ہے، ملک ریاض سے 400 کنال زمین اپنی اور اپنی اہلیہ کے نام پر قائم ہونے والے ٹرسٹ کیلئے حاصل کر لی۔ مصدق ملک نے کہا کہ190 ملین پائونڈ کی کرپشن کرنے والے کو ضمانت دے دی گئی ہے، آپ تو انصاف کرنے آئے ہیں، ملزم اور مجرم کو ضمانت دینے نہیں،















