اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ وزارت خارجہ کو کہا تھا امریکی سفیر سےکہیں اگر ایران کے ساتھ پائپ لائن شروع نہیں کی تو 18 ارب ڈالر ہم پر پڑیں گے،امریکہ بھارت کو پیٹرول سمیت ہر چیز کی اجازت دے رہا ہے تو ڈبل اسٹینڈرڈ نہ رکھے، وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو بلایا اور اس پر میٹنگ بھی ہونے والی ہے، گیس کے گھریلو صارفین سے 500 روپے لئے جارہے تھے ہم نے کہا ہے نہ لیں،کمیٹی نے گیس کے نئے کنکشنز پر سے پابندی ہٹانے کی سفارش کی ہے، جب گیس کے کنکشن نہیں ہوتے تو چوریاں بڑھتی ہیں۔















