اسلام ااباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ کا حکومت اور پی ٹی آئی کو انتخابات کے معاملے پر مذاکرات کے مشورے کا معاملہ کے حوالے سے اٹارنی جنرل نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات ممکن نہیں،جو کچھ ایک ہفتے سے ہو رہا ہے ان حالات میں پی ٹی آئی سے بات چیت مشکل ہے،موجودہ حالات پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے موزوں نہیں ہیں،حالات بہتر ہونے پر مذاکرات کیلئے سوچا جا سکتا ہے،موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔















