راولپنڈی(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا، سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے پارٹی اور سیاست چھورنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے ہاتھ میں اب ایک ہی پرچم ہوگا صرف سبز ہلالی پرچم تھام کرجئیں گے،پی ڈی ایم سمیت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا،مجھے نہیں لگتا سیاست میرے بس کی بات ہے، اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا جس سے پاکستان پر آنچ آئے، کیا ہم اس لئے سیاست کررہے ہیں کہ اداروں کو بیچ میں لائیں؟، 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس سے متعلق واقعہ افسوسناک تھا،فوجی گھرانے سے تعلق ہے جی ایچ کیو، کور کمانڈر حملے پر دلی افسوس ہے، بدھ کو راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء عامر کیانی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں ادارہ بنیں، بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں ادارہ نہ بن سکیں، پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہا ہوں، سیاست سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کررہا ہوں، آئندہ سیاست نہیں کروں گا،انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا سیاست میرے بس کی بات ہے، اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا جس سے پاکستان پر آنچ آئے، کیا ہم اس لئے سیاست کررہے ہیں کہ اداروں کو بیچ میں لائیں؟، 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس سے متعلق واقعہ افسوسناک تھا۔ عامر کیانی نے کہا کہ فوجی گھرانے سے تعلق ہے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاوس پر حملے پر دلی افسوس ہے۔عامرکیانی نے کہا میرے ہاتھ میں اب ایک ہی پرچم ہوگا صرف سبز ہلالی پرچم تھام کرجئیں گے،پی ڈی ایم سمیت کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔















